Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وزارت خزانہ
    اہم خبریں

    وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وزارت خزانہ

    مارچ 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Finance Minister has not made any announcement about not increasing the salaries of government employees, the Ministry of Finance said.
    سینیٹر محمد اورنگزیب سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، وزارت خزانہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزارت خزانہ نے سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت جاری کردی ۔

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان کہ ‘‘ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘‘ کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے ۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے سینیٹر محمد اورنگزیب سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں ،بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے سکیلز پر نظر ثانی یا ان کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ۔

    وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے ملازمین کے پے سکیلز پر نظرثانی اور ان کی تنخواہوں اور الاونسز میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔

    واضح رہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا تھا ۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں سپریم اپیلٹ عدالت 10 سال سے غیر فعال ہونے کا انکشاف،کیا حکومتوں کو بتانا پڑیگا کہ کیا کرنا ہے،سپریم کورٹ
    Next Article ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.