Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مشی خان کو ۔۔کےٹو ۔۔کے ناظرین اب ایک تجربہ کار شیف بھی تسلیم کرچکے ہیں
    • شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔
    • سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔
    • آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔
    • سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟
    • خیبر پختونخواہ میں سیاسی اتار چڑھاو اپوزیشن اور حکومت کے مابین رسہ کشی سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی  CROSS TALK……
    • اسٹیج کی دنیا میں جو کچھ دیکھ رھا ھوں اللہ کی پناہ حج کرنے کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ مزید کام کروں۔ نسیم وکی۔
    • فلم چوڑیاں کی شوٹنگ کے دوران صائمہ نے میرا ھاتھ پکڑکر کہا۔۔ شاہ جی اب یہ کبھی مت چھوڑنا۔۔  سید نور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کہا گیا ریاست ہوگی ماں جیسی مگر پھر ریاست باپ کی طرح ہوگئی،بلاول بھٹو
    اہم خبریں

    کہا گیا ریاست ہوگی ماں جیسی مگر پھر ریاست باپ کی طرح ہوگئی،بلاول بھٹو

    اکتوبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    It was said that the state will be like the mother, but then the state became like the father, Bilawal Bhutto
    کمیٹی جس کو اتفاق رائے سے جج بنائے اسی کو جج بننا چاہیے،بلوچستان بار سے بلاول کا خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین  پیپلز  پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا کہ  آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کررہا، میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہوسکتا ہے لہٰذا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ان دو ججوں میں کوئی بھی آکر آئینی عدالت میں بیٹھے۔

    بلاول  بھٹو  نے  کہا  کہ  1973کے آئین کو مثیاق جمہوریت کے ذریعے بحال کیا، آمر کےکالے قانون کو کسی جج میں ہمت نہیں تھی کہ وہ غیرآئینی کہے مگر سیاسی لوگ اس وقت ظلم بھگت رہے تھے، میرے والد نےکسی سزا کے بغیر قید بھگتی، اس وقت بھی  یہی عدالت کا نظام تھا،کہاں مکمل انصاف تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کسی وزیراعظم کو نکالیں اور ہم چوں تک نہ کرسکیں، کہا گیا ریاست ہوگی ماں کی جیسی مگر پھر ریاست باپ کی طرح ہوگئی اور اس میں زیادہ ہاتھ افتخار چودھری کا تھا جن کے وقت میں فل بینچ رات 12 بجے بیٹھ جاتا تھا۔

    چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کررہا، میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہوسکتا ہے، پہلی بار جسٹس فائزعیسیٰ اور جسٹس منصور کے زمانے میں امید نظر آرہی ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ان دو ججوں میں کوئی بھی آکر  آئینی عدالت میں بیٹھے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آئین کہے کہ آئینی عدالت ہوگی تو آپ مانیں گے، عدالت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ، ہم نے 30 سال کی جدوجہد کےبعد یہ فیصلہ لیا کہ آئینی عدالت بنے، ملک میں کسی کو مقدس گائے نہیں بننا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے میثاق جمہوریت میں پہلا مطالبہ ہے کہ وفاقی آئینی عدالت بننا چاہیے، کیا آپ یقین دلائیں گے کہ پوری 18 ویں ترمیم اڑانے کی دھمکی نہیں دی جائے گی، اتنے سارے کیسز ہیں جو سنے نہیں جاتے ہر چند ماہ بعد ایک سیاسی کیس اٹھ جاتا ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں صوبائی سطح پر بھی آئینی عدالت ہو، ہم اب تک جو حکومت سے طےکرچکے ہیں وہ وفاقی آئینی عدالت ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی اتفاق رائے سے جج کا فیصلہ کرے، کمیٹی جس کو اتفاق رائے سے جج بنائے اسی کو جج بننا چاہیے، ہم ایسا نظام بنائیں جو آگے جاکر ہمیں تحفظ دلاسکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے تشریح نظر ثانی کیس کی سماعت جاری
    Next Article شمالی وزیرستان بھر کا صوبے کےدوسرے اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع،ہسپتال اور تعلیمی ادارے بند
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشريف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

    اکتوبر 16, 2025

    افغان حکومت کی درخواست پر جنگ بندی کی، طویل مدتی امن کیلئے بال اب افغانستان کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 16, 2025

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مشی خان کو ۔۔کےٹو ۔۔کے ناظرین اب ایک تجربہ کار شیف بھی تسلیم کرچکے ہیں

    اکتوبر 18, 2025

    شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟

    اکتوبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.