لاہور: جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران جماعت اسلامی کے دھرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ لیاقت بلوچ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔
بدھ, جولائی 16, 2025
بریکنگ نیوز
- شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان
- برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا
- جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
- خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط
- افغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
- برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
- خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں