Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری
    • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
    • اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی
    • پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟
    • افغانستان: زوال کی ایک اور داستان
    • پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی
    • پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
    • مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری
    اہم خبریں

    کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری

    جنوری 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Karachi: Gul Plaza fire, post-mortem of 48 people completed, 86 people still missing, operation ongoing
    عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنر
    Share
    Facebook Twitter Email

     ڈپٹی کمشنر کراچی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہےکہ گل پلازہ میں  ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، 60 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے اور 86 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

    کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ گل پلازہ میں 60 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا جب کہ 86 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے، ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا ۔

    ڈی سی کا کہنا تھاکہ لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل لیے جارہے ہیں، چند اعضا ایسے ہیں جن کا ڈی این اے مشکل ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گل پلازہ میں کراکری کی ایک دکان سے 30 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، انتظامیہ کے مطابق ان افراد نے خود کو بچانے کیلئے دکان کے اندر چپالیا تھا اور بعد میں ان کو باہر نکلنے کا موقع نہ ملا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 22, 2026

    اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی

    جنوری 22, 2026

    پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی

    جنوری 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری

    جنوری 22, 2026

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 22, 2026

    اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی

    جنوری 22, 2026

    پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟

    جنوری 21, 2026

    افغانستان: زوال کی ایک اور داستان

    جنوری 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.