پشاور: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے بارش/آندھی /ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 27 مئی کو بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جان بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد ،ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، اور ہری پور میں پیش آئے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں ۔