Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف قرارداد منظور
    خیبرپختونخواہ

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف قرارداد منظور

    دسمبر 31, 2024Updated:دسمبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa Assembly passed a resolution against the decisions of military courts
    ملٹری کورٹس اپنے جانبدرانہ،غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلوں کو واپس لے،قرارداد کا متن
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رکن اسمبلی  عبدالسلام نے مشترکہ قرارداد پیش کی ۔

    قرارداد میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے جبکہ فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

    قرارداد کے متن کے مطابق ملٹری کورٹس محب وطن شہریوں کو سزائیں سنارہی ہیں،ملٹری کورٹس کا ٹرائل عام شہریوں کو اپنی حق دفاع سے محروم کرنا ہے ۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس اپنی جانبدرانہ،غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلوں کو واپس لے، 9 مئی کے حوالے سے ایک شفاف انکوائری کی جائے ۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد  متفقہ طور پر منظور کی گئی، بعدازاں اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان
    Next Article وزیر اعظم شہبازشریف نے ” اُڑان پاکستان” منصوبے کا افتتاح کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.