Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    اہم خبریں مئی 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، جس سے چترال، سوات اور کوہستان سمیت بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے اس صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے، جس سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور اچانک سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز بارشوں جبکہ بعض مقامات پر شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔ درجہ حرارت میں اچانک اضافے اور بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور تیز بہاؤ پیدا ہو سکتا ہے، جس سے گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں میں نگرانی بڑھانے، بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ریسکیو اداروں کو بھی مشینری اور ضروری سامان تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خطرناک علاقوں میں جانے سے بچیں اور مویشیوں و قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ
    Next Article وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.