خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 مئی 2023 کو ضلع مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا مقدمہ واپس لینے کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومتی مشینری کا وقت ضائع ہو رہا ہے ۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو ہونے والے توڑ پھوڑ کا مقدمہ واپس لینے کی منظوری دیدی، 9 مئی سے متعلق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کے دور مقدمات درج کیے گئے تھے، نو مئی کے مجموعی طور پر 29 مقدمات عدالت سے ختم ہوگئے ہیں، 9 مئی کا مذکورہ کیس بھی نگران دور میں درج کیا گیا تھا ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومتی مشینری کا وقت ضائع ہو رہا ہے ۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا ۔