پشاور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی اچھی کارکردگی دیکھ کر مریم نواز نے پوری تقریر کے پی حکومت کے خلاف کردی ۔
مزمل اسلم نے کہ کہ آج مریم نواز کے کسان کارڈ کے اجراء کو کسانوں نے مسترد کردیا ،پنجاب کے کسان اپنے معاشی قتل کا حساب مانگ رہے ہیں ،موجودہ حالات کے مطابق پنجاب میں 58 فیصد کم پیداوار ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارخانے بند ہو رہے ہیں راولپنڈی کے سرکاری اسکول برائے فروخت ہیں ،پنجاب حکومت نے اب تک کتنے سولر لگائے؟ اب تک کتنے ٹریکٹر بانٹے؟
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اطلاع کے لئے عرض ہے خیبر پختوخوا حکومت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہے۔ خیبرپختونخوا نے قرض اتارنے کا فنڈ بنا کر ایک ساتھ پانچ فیصد قرض کی رقم رکھی جائے گی۔
مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نے اپنے کسانوں سے گندم تک نہیں خریدی ، خیبرپختونخوا نے پنجاب کے کسانوں سے 20 ارب کی نقد گندم خریدی ، پہلے چھ ماہ میں صحت کارڈ کی مد میں 15 ارب خرچ کئے جس سے چار لاکھ لوگوں کا علاج ہوا ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مریم نواز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام رکھیں ، آئیں مقابلہ کریں کس صوبے نے کتنا کام کیا ہے ؟