کوہستان میں خواتین صحت کی سہولیات سے محروم ہیں
کوہستان کے علاقے کی خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سےخیبر پختونخوا کے باقی علاقوں کی طرح فراہم کردہ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ضلع پتن کے رہائشی عبدالحکیم کے مطابق اب بھی اس خطے میں خواتین تولیدی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے محروم ہیں کیونکہ LHWs پروگرام، جو کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبر پختونخواہ میں چل رہا ہے، اس کو ابھی تک وہاں توسیع نہیں دی جا سکی ہے، انہوں نے بتایا کہ آنے والی حکومتوں نے اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پلاس اضلاع کو بالکل نظر انداز کیا ہے۔
خواتین کو جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ "باقی صوبے کے مقابلے میں یہاں ماں اور بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔”کوہستان کی خواتین کے مطابق وزیر اعلیٰ سے ہم اپیل کریں گئے کہ وہ لوئر کوہستان اور باقی علاقے میں فوری طور پر LHWs پروگرام شروع کرنے کا حکم دیں۔ حکام کے مطابق، اپر کوہستان اور کولائی پلاس میں LHWs پروگرام کے تحت مشکل سے دو فیصد کوریج ہے جس کا مقصد کمیونٹی اور گھریلو کی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔