لکی مروت: گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
لکی مروت میں صفائی مہم کے تحت بازاروں، گلیوں اور نالیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
مہم کے دوران شہر کے تجارتی مراکز اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
صفائی کے ساتھ ساتھ شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
لکی مروت کے شہری 13 سال بعد صفائی مہم اور ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز پر نئی صوبائی حکومت کو سراہ رہے ہیں۔

