پشاور( حسن علی شاہ سے، ) خیبر ٹی وی پشاور اسٹیشن سے ھر اتوار کی صبح مارننگ شو پیش کیا جاتا ھے جس کے میزبان جمشید علی خان جبکہ پروڈیوسر فہمید خان ہیں اب تک پیش کئے گئے تین شوز میں بلترتیب نامور سینئر اداکار سید سردار بادشاہ ۔ساجدہ گل۔۔ استاد خیال محمد ۔وصال خیال اورانور خیال کو مہمان مدعو کیا گیا جبکہ تیسرے شو میں اپنے زمانے کے نامور گلوکاروں گلریز تبسم نے اپنے صاحبزادے سمیت شرکت کی جمشید علی خان نے تمام فنکاروں کی فنی خدمات کا تفصیلی ذکر کرنے کے علاوہ انکی یادگار پرفارمنس کی ویڈیوز بھی دکھائی۔
یادرھے کہ خیبر ٹی وی نیٹ ورک کی ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم( خودمختار ساوی) نے خیبر پختون خواہ کے ضعیف العمر مستحق اور لاچار فنکاروں کی فلاح وبہبود کی غرض سے ( گل زما دخاورے) کے ٹائٹل سے ایک سیریز پیش کی تھی جسکے میزبان بھی جمشید علی خان تھے اب دوبارہ یہ سلسلہ شروع کیا گیا ھے تاکہ حکومتی اور نجی سطح پہ خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق فنکاروں کی ھر ممکنہ مدد کرکے انکی عزت نفس اور خودداری کو برقرار رکھا جاسکے۔