اسلام آباد (سیار علی شاہ) سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لیے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی نے خط میں لکھا کہ ’مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں زیرِسماعت ہے۔ اس حوالے سے ان کی جماعت پر امید ہے کہ مخصوص نشستیں ان کو مل جائیں گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرول کالج نا مکمل ہونے کی صورت میں صدراتی انتخابات غیر آئینی، غیر قانونی اور آئین کے روح کے منافی ہوں گے۔ لحاظہ مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک صدراتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔