خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی اسلام آباد ایچ نائن کیمپس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے، ایم او یو کی تقریب خیبر نیٹ ورک کے اسلام آباد سینٹر میں ہوئی ۔
اسلام آباد: اقراء یونیورسٹی کے وفد نے خیبر نیٹ ورک کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انکا خیبر نیٹ ورک انتظامیہ کی جانب گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ۔
اقرا یونیورسٹی کے وفد میں یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر اعتزازاحمد ،ماس کام کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ماجد علی ،بدر عباس شاہ اور فیصل شہزاد شامل تھے ۔
اقراء یونیورسٹی کے وفدنے اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔
اس موقع پر اقراء یونیورسٹی اور خیبر نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے،مفاہمتی یاداشت پر دستخط خیبر نیٹ ورک کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک اور سی ای او خیبر ڈیجیٹل کیوان حامد راجہ اور یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر اعتزاز احمد نے دستخط کئے ۔
اس موقع پر صدر خود مختار ساوی مریم کیوان حامد راجہ ، چیف ایڈیٹر خیبر نیوز مبارک علی ، چیف ایڈیٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرزاکے ٹو ٹیلی ویژن ادریس راجپوت اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔