Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » الجزیرہ نے مودی کی پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم ناکام قرار دے دی
    اہم خبریں مئی 30, 2026

    الجزیرہ نے مودی کی پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم ناکام قرار دے دی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    الجزیرہ کی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2016 میں شروع کی گئی پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی مہم اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکی اور گزشتہ دس برسوں میں یہ حکمتِ عملی ناکام ثابت ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اس دباؤ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا اور اس دوران اپنی سفارتی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ آج پاکستان امریکا، چین، ایران اور سعودی عرب سمیت مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت فعال تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی رائے عامہ نے پاکستان کے مؤقف کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھا اور بھارت کے بعض الزامات کو ٹھوس شواہد کے بغیر تسلیم نہیں کیا گیا۔ اسی دوران جنگ بندی کے معاملے پر واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مواقع پر پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی، جبکہ بھارت اس مؤقف سے اختلاف کرتا رہا۔

    مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں بہتری کو بھارت کی علاقائی سفارت کاری کے لیے ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون میں پیش رفت کر رہا ہے، جس سے خطے میں نئی سفارتی صف بندیاں سامنے آ رہی ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی داخلی پالیسیوں، بالخصوص مسلم مخالف اقدامات پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے اسے ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے قابل بنایا ہے جن کے مفادات اکثر ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، جو اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میٹنگ بغیر فیصلے کے ختم، ایران معاہدے پر تعطل برقرار
    Next Article بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال، جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.