Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    • خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
    • سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر احسن اقبال
    • باجوڑ میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 4 گاوں کلیئر کر دیئے گئے
    • اسرائیل کو حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکہ کا اہم اتحادی ہے، امریکی صدر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مون سون بارشیں، دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
    اہم خبریں

    مون سون بارشیں، دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

    اگست 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Monsoon rains, high level of flooding in Sutlej and Ravi rivers, high alert issued
    ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری، پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے آٹھویں سپِل کے دوران دریائے ستلج اور دریائے راوی میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج جبکہ جسڑ پر راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ، انتظامیہ نے مقامی آبادیوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلابی سطح درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہے ۔

    پانی کا نکاس ایک لاکھ 5 ہزار 380 کیوسک تک پہنچ گیا، دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم تربیلا اور تونسہ میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

    ڈیموں کی صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی 100 فیصد گنجائش تک جبکہ منگلا ڈیم 76 فیصد تک بھر چکا ہے۔ بھارتی ڈیمز میں بھاکڑا 80، پونگ 87 اور تھین ڈیم 85 فیصد تک بھرنے کی اطلاعات ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب  نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے، ریسکیو و ریلیف اداروں کو فیلڈ میں موجود رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہرگز برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور دریاؤں میں جانے نہ دیا جائے، پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں بارشوں کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کی قیمت عام پاکستانی شہریوں کو ادا نہ کرنی پڑے، اس لیے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبحریہ ٹاؤن کے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مقدمات درج، کئی گرفتاریاں
    Next Article بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری، بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 15, 2025

    طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    ستمبر 15, 2025

    پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025

    خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 15, 2025

    طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    ستمبر 15, 2025

    پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا

    ستمبر 15, 2025

    خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.