Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    • معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    • مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    • وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشتگردوں کے سرغنہ کی افغانستان میں موجودگی کے مزید ناقابل تردید ثبوت
    افغانستان

    دہشتگردوں کے سرغنہ کی افغانستان میں موجودگی کے مزید ناقابل تردید ثبوت

    ستمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    More indisputable evidence of the presence of the terrorist leader in Afghanistan
    More indisputable evidence of the presence of the terrorist leader in Afghanistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے، افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آتے ہی افغان سرزمین عالمی دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گئی۔

    افغان عبوری حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناقابل تردید شواہد کی بناء پر دہشتگردوں کے سرغنہ نور ولی اور سرغنہ مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پکڑے جانے والے خوارج اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر سرغنہ نور ولی محسود اور سرغنہ مزاحم کا افغانستان میں رہائش کے لیے افغان سرکاری اسپیشل پرمٹ سامنے آگیا۔ دہشتگردوں  کے سرغنہ نور ولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ ایشو کیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق نور ولی کو فیلڈر2005 ماڈل گاڑی بھی دی گئی ہے جبکہ نور ولی کو سرکاری افغان کارڈ کے مطابق دو بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے۔ نور ولی کو ایک کلاشنکوف نمبر 91442 جبکہ دوسری روسی ساخت کی کلاشنکوف نمبر 96280490 رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

    ان دہشتگردوں کے سرغنہ مزاحم کا افغانستان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ بھی منظر عام پر آگیا۔ مزاحم کا سپشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو ایشو کیا گیا،  مزاحم کو جاری کردہ پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزاحم کو بھی نور ولی کی طرح حیران کن طور پر گاڑی اور ایک ایم فور، ایک ایم 16، دو کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔ افغان عبوری حکومت کی جانب سے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد دہشتگردوں کی افغانستان میں اسلحے کے ساتھ آزادانہ نقل و حمل ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشتگردوں کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے گئے اور افغان عبوری حکومت کو دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم بھی ہے۔

    گزشتہ دنوں افغانستان کے آرمی چیف نے یہ بیان دیا کہ حکومت پاکستان نے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جبکہ حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔

    اِن دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان عبوری حکومت ان  دہشت گردوں کو پاکستان میں دہشتگردی کی مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔ اس وقت بھی دہشتگردوں کے دہشتگرد اور ان کی سینئر قیادت افغانستان میں موجود ہے۔

    دہشتگردوں کے تربیتی مراکز اور انکی لاجسٹک بیس افغانستان کے اندر موجود ہیں، دہشتگردوں کی افغانستان کی طرف سے اس واضح سہولت کاری کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے۔

    یہ ناقابل تردید شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کی سینئر قیادت افغانستان میں آزادانہ رہ رہی ہے جبکہ اس حوالے سے بار بار پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ناقابل تردید شواہد کے باوجود افغان عبوری حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، دہشتگردوں افغانستان میں اب بھی موجود ہے اور اس کے ناقابل تردید شواہد بار بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان دہشتگردوں کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، ضرورت پڑنے پر ان دہشتگردوں کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے فوری داخل کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردوں کے کمانڈرز کی افغان عبوری حکومت کے عہدیداران سے ملاقاتوں کے ناقابل تردید شواہد پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں، ان ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کا دوغلا پن اور گھناؤنا کردار عالمی دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

    ان شواہد سے یہ واضح ہے کہ افغان عبوری حکومت خارجی ٹولے کو دہشتگردی میں مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔ افغان عبوری حکومت کا دہشتگردوں کو پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں مکمل سہولت کاری فراہم کرنا عالمی اور خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleریاست اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان بیانیے کی جنگ
    Next Article پاکستا ن پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی حمایت کردی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی

    جنوری 9, 2026

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    جنوری 9, 2026

    وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی

    جنوری 9, 2026

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026

     کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.