پشاور(حسن علی شاہ) خانہ فرہنگ پشاور میں آج بروز جمعرات سہ پہر چار بجے ایک منفرد اور باوقار نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے، جس میں ملک بھر کے ممتاز شعرا، مصنفین، ادبا اور دیگر نامور ادبی شخصیات شریک ہوں گی۔
اس سہ لسانی نعتیہ مشاعرے کا اہتمام معروف شاعرہ اور مصنفہ بشریٰ فرخ نے کیا ہے، جو صدارتی ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے شعرا اپنے منتخب نعتیہ کلام بحضور سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ، رحمت للعالمین، پیش کریں گے۔
بشریٰ فرخ کے مطابق تمام شعرا اور ادبی شخصیات کو اس بابرکت مشاعرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ جشن ولادت کی روحانی فضاء کو مزید پرنور بنایا جا سکے۔