انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی 3 درجے اور محمد رضوان کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بالترتیب 21 ویں اور 22 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر براجمان ہوگئے ۔
دبئی: بھارت کے ابھیشک شرما کی ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران کی 12 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی 3 درجے اور محمد رضوان کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بالترتیب 21 ویں اور 22 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 5 درجے ترقی کے بعد 26 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان کے حسن نواز 2 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے اور صائم ایوب 2 درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے لمبی چھلانگ لگائی ہے وہ 18 درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے سفیان مقیم 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں جبکہ حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد نواز 15 درجے کی بہتری کے بعد 43 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
افغانستان کے محمد نبی 26 درجے کی بہتری کے بعد 54 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں جبکہ نور احمد 49 درجے کی چھلانگ کے بعد 73 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
صائم ایوب 9 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے اور افغانستان کے راشد خان 3 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد نواز 14 درجے بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سری لنکا کے پاتھم نشانکا 7 درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے اور جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈوسن 3 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر جبکہ ایڈن مارکرم 3 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں ۔
انگلینڈ کے بین ڈکٹ 5 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے اور زمبابوے کے سکندر رضا 9 درجے چھلانگ کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے، زمبابوے کے بین کرن 71 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 90ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
زمبابوے کے سکندر رضا ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے، ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں سکندر رضا 2 درجے بہتری کے بعد نمبر پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔