Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    اہم خبریں

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں

    مئی 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghan Taliban Warn TTP Over Fighting in Pakistan
    Taliban Say Fighting in Pakistan Is Religious Disobedience
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف ایک اہم اور سخت مؤقف سامنے آیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان یا کسی بھی غیر ملکی سرزمین پر جہاد کا اعلان کرنا یا وہاں لڑنا، ریاستی امیر کی اجازت کے بغیر، شریعت کی روشنی میں جائز نہیں اور یہ عمل دینی نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے۔ طالبان کے سینئر کمانڈر سعیداللہ سعید نے اس بیان میں ان عناصر کو "فتنۃ الخوارج” قرار دیا جو ریاستی قیادت کے حکم کے خلاف جہاد کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

    سعیداللہ سعید کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو اپنی مرضی سے گروہوں میں شامل ہو کر یا ذاتی نظریات کی بنیاد پر دوسرے ملکوں میں حملے کرتے ہیں، وہ نہ صرف شریعت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ امارت اسلامیہ افغانستان کے بھی نافرمان تصور کیے جائیں گے۔ ان کے بقول جہاد ایک انتہائی نازک اور مقدس عمل ہے جس کی اجازت دینا صرف اور صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی سوچ، رائے یا نظریات کی بنیاد پر کسی دوسرے ملک میں جہاد کا اعلان کرے۔

    طالبان کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ افغانستان سے نکل کر پاکستان میں جہاد کے نام پر دہشتگردی کرتے ہیں، وہ حقیقت میں مجاہد نہیں بلکہ فساد پھیلانے والے عناصر ہیں۔ انہوں نے اسے شریعت کے خلاف ایک بغاوت قرار دیا اور کہا کہ اگر امیر کی طرف سے پاکستان نہ جانے کا حکم موجود ہے، تو اس کی خلاف ورزی کرنا دینی اور نظریاتی بغاوت کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو اپنی انا، گروہی وابستگی یا ذاتی دشمنی کی بنیاد پر "جہاد” کا نعرہ لگاتے ہیں، وہ اصل میں دین کو نقصان پہنچا رہے ہیں، نہ کہ اس کی خدمت کر رہے ہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں تینوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ افغانستان کی جانب سے اس ملاقات کے دوران واضح طور پر کہا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی ایسی تنظیم کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو پاکستان یا چین کے مفادات کے خلاف سرگرم ہو۔

    افغان وزیر خارجہ نے اجلاس میں پاکستان اور چین کو یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ امارت اسلامیہ افغانستان اُن تمام گروہوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو افغانستان سے باہر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں یا سی پیک جیسے منصوبوں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ افغان حکومت کا یہ مؤقف کہ پہلے خطے میں امن قائم کیا جائے اور پھر تجارت کو فروغ دیا جائے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب طالبان ایک ذمہ دار ریاستی کردار کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بیجنگ مذاکرات کے فوری بعد افغان طالبان کی قیادت کی جانب سے فتنتہ الخوارج یعنی ٹی ٹی پی کو مخاطب کرتے ہوئے جو سخت بیان سامنے آیا، وہ اس بدلتے ہوئے مؤقف کی ایک واضح علامت ہے۔ طالبان کے کمانڈر نے نہ صرف ٹی ٹی پی کی پاکستان میں سرگرمیوں کو غیر شرعی قرار دیا بلکہ ان کی سرگرمیوں کو فساد فی الارض کا نام دے کر سخت مؤقف اختیار کیا۔

    اس صورتحال میں یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ افغان حکومت اب نہ صرف داخلی امن پر توجہ دے رہی ہے بلکہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے لیے تیار نظر آ رہی ہے۔ طالبان کی قیادت اب اس حقیقت کو تسلیم کرتی دکھائی دیتی ہے کہ پرامن افغانستان ہی ایک مضبوط ریاست اور مستحکم معیشت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

    یہ مؤقف بھارت جیسے ان عناصر کے لیے بھی ایک دھچکہ ہے جو افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں تاکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔ افغان طالبان کی نئی پالیسی اور بیانات یہ اشارہ دیتے ہیں کہ وہ اب ایسے تمام عناصر کو ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں جو ان کی ریاستی خودمختاری، نظریاتی سلامتی اور سفارتی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

    افغان طالبان کے حالیہ بیانات اس نئی پالیسی اور بدلتے نظریاتی رویے کی عکاسی کرتے ہیں جس میں مذہب، ریاست اور سیاست کو ایک نئے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اگر اس پالیسی کو خلوصِ نیت سے جاری رکھا گیا تو یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے امن، ترقی اور استحکام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
    Next Article یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    Tahseen Ullah Tasir

    Related Posts

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.