Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید
    • افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟
    • فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف
    • خیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول
    • پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی
    • صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    • موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرایا گیا،عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے،گنڈاپور
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرایا گیا،عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے،گنڈاپور

    نومبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    No plan of action could be announced in PTI's Swabi rally
    اب ہم اپنے قائد کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے،علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    صوابی میں پاکستان تحریک کا پاور شو اس وقت ناکامی سے دوچار نظر آیا جب جلسے میں مرکزی اور صوبائی قائدین نے تقاریر کیں لیکن کارکنوں کو اپنے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی پلان پیش نہ کر سکے ، جس کی وجہ سے کارکن مایوس ہوتے نظر آئے ۔

    صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی۔

    مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا۔جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔ امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا  نیچے کروا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے جلسے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اسی مہینے فائنل کال دیں گے، کارکنان اس کے لیے تیاری شروع کردیں، اب ہم اپنے قائد کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے کارکنوں کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ آپ عمران خان اور حقیقی آزادی کی طاقت ہیں، پاکستان کو آزاد کرانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی قربانی کے بغیر نہیں ملتی، اب ہمیں بانی پی ٹی آئی  کی سربراہی میں حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ عمران خان کے دیے گئے ہر حکم پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کارکنان آج سے فائنل معرکے کی تیاری شروع کردیں، جب بھی کال ملے تو بوریا بستر سمیت ایک سفید چادر سر پر لینی ہےاورعمران خان کو رہا کروانے تک واپس نہیں آئیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج صوابی میں ہونے والے جلسے میں ریفرنڈم ہوگیا ہے، اب عمران خان کی رہائی بہت قریب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کچھ لوگ اپنی پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں، لیکن میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے مدد کے طلبگار نہیں، تبدیلی پاکستان کے اندر سے ہی آئے گی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو باہر رکھ کر پاکستان کی سیاست مکمل نہیں ہوسکتی، وہ ایک ہی بات کرتے ہیں کہ میں عوام کے حقوق کی خاطر جیل میں ہوں،بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے لیکن انہوں نے کبھی بیمار ہونے کا شکوہ نہیں کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے مرضی کی عدلیہ چاہتی ہے لیکن ہم عدلیہ کو آزاد کروا کر دم لیں گے۔

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج ملک میں جبر کا جو نظام قائم ہے اس کے سامنے کسی پاکستانی کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان کا قوم کے نام پیغام ہے کہ پاکستان کی سڑکیں تمہاری منتظر ہیں۔

    سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہنا تھا کہ ہم اپنے شہری حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اور نہ ہی کسی کی دھونس اور دھمکی میں آئیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیمپینز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بھارت نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا
    Next Article سموگ کا عذاب: لندن سے لاہور تک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید

    اگست 18, 2025

    افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟

    اگست 18, 2025

    فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف

    اگست 18, 2025

    خیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول

    اگست 18, 2025

    پشاور کے سیف علی خان نے ریئلٹی شو تماشہ میں دھوم مچادی

    اگست 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.