پاکستان نے نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس کا اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کو کم لاگت اور معیاری طبی سہولیات کا علاقائی مرکز بنانا ہے۔
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت اسلم غوری، ڈی جی ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ حکومتی و طبی شخصیات اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے عالمی مریضوں کو پاکستان میں سستی اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔
کانفرنس میں شریک بین الاقوامی ماہرین نے اس اقدام کو سراہا۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خالد سمیع نے شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی، جبکہ برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ نے کانفرنس کے معیار اور انتظامات کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں صحت کے شعبے میں عالمی تعاون، سرمایہ کاری اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

