Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا
    • گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
    • آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ، قومی ٹیم کا جیت کیلئے انڈیا کو 128 رنز کا ہدف
    • ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    • لوئردیر میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک،یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید
    • پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں
    • وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ، قومی ٹیم کا جیت کیلئے انڈیا کو 128 رنز کا ہدف
    اہم خبریں

    پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ، قومی ٹیم کا جیت کیلئے انڈیا کو 128 رنز کا ہدف

    ستمبر 14, 2025Updated:ستمبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan and India clash, national team sets India a target of 128 runs to win
    صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 40 اور شاہین شاہ آفریدی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ،روایتی حریف آج پھر  آمنے سامنے،  ایشیا کپ 2025 ٹی 20 ٹورنامنٹ  کے چھٹے میچ میں پاکستان نے میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 128 رنز کا ہدف دیدیا، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 40 اور شاہین آفریدی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی  ۔

    دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ میں جاری میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی ، مقررہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے ۔

    بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ  پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب  پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔

    پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی سکور پر  3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے ۔

    45 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا، ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔

    سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز  بھی64 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا، ان کے بعد حسن نواز  بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے ۔

    83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو  وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز  پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شاہین آفریدی نے شاندار  بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، جسپرٹ بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے سات میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے ۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اور تینوں میں ہی پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی ۔

    پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹ اور ایشیا کپ 2022 میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی ۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا ۔

    ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    Next Article آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

    ستمبر 14, 2025

    آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    ستمبر 14, 2025

    ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    ستمبر 14, 2025

    آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    ستمبر 14, 2025

    پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ، قومی ٹیم کا جیت کیلئے انڈیا کو 128 رنز کا ہدف

    ستمبر 14, 2025

    ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.