Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان
    • افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع
    • خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    • استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت
    • خیبرٹی وی کے لاکھوں ناطرین کیلئے خوشخبری۔ شینو مینو شو ۔۔۔ سیزن 3۔۔
    • قوی خان نے مرنے سے قبل اپنی بخشش کیلئے کیا فیصلہ کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان
    بین الاقوامی

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان

    اکتوبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan and Saudi Arabia announce launch of economic cooperation framework
    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیرِاعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے،یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے ۔

    ریاض: وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے ۔

    اعلامیے کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی اسٹریٹجک اور اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، نجی شعبے کے اہم کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلے کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

    اقتصادی فریم ورک کے ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت، اور غذائی تحفظ شامل ہیں، پاکستان اور سعودی عرب اس وقت کئی مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے حوالے سے تعاون پر کام کر رہے ہیں ۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت اور دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی مشترکہ منصوبوں میں شامل ہیں ۔

    یہ فریم ورک باہمی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پائیدار شراکت داری کی تعمیر کے لیے ان کے مشترکہ وژن کی توثیق کرتا ہے ۔

    فریم ورک دونوں ممالک کی قیادت اور برادر عوام کی امنگوں کی ترجمانی اور باہمی مفادات کے حصول کی تکمیل کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، دونوں ممالک کے رہنما سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے بھی منتظر ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

    اکتوبر 28, 2025

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان

    اکتوبر 28, 2025

    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

    اکتوبر 28, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 27, 2025

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.