دبئی میں جاری آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا ، قومی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
قومی ٹیم کے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 62 رنزبنائے،محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے 38، بابر اعظم 23، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کے پلینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں ۔
بھارت کے پلینگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو شامل ہیں ۔