Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    کھیل

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025Updated:اکتوبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan prepares to trap South Africa in a spin net in home series, Asif Afridi also part of the squad
    ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ان کو ٹیم شامل کیا گیا ہے تاکہ جنوبی افریقن ٹیم کو سپن بولنگ کے جال میں پھنسایا جا سکے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے،3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

    اسلام آباد(ارشد اقبال) جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ سکواڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مایاناز لفٹ آرم سپن باولر(آل راونڈر) آصف آفریدی کو  بھی شامل کیا گیا ہے ۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقہ کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں سپن جال میں پھنسانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آصف آفریدی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

    اگر آصف آفریدی کے اب تک کے ڈومیسٹک کرکٹ کے  کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک  57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، جس میں 2 بار 10 وکٹیں، 13 بار 5 وکٹیں اور 8 بار 4 وکٹیں بھی شامل ہیں ۔ ان کی سب سے بہترین بولنگ 204 رنز دیکر 11 وکٹیں ہیں ۔

    اسی طرح لسٹ اے کے اب تک 60 میچز میں آصف آفریدی نے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں ،ٹی ٹوینٹی کے 85 میچز میں وہ اب تک 78 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں ۔ لسٹ اے میں ان کی بہترین بولنگ 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی میں بہترین بولنگ 26 رنز دیکر 5 وکٹیں ہیں ۔

    آصف آفریدی صرف ایک باولر نہیں بلکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹنگ بھی خوب کرلیتے ہیں اور انہوں نے فرسٹ کلاس کے 57 میچز میں 19.40 کی اوسط سے  1648رنز بھی بنا لئے ہیں جن میں   ایک سنچری او ر 8 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

    اسی طرح لسٹ اے کے 60 میچز میں 699 رنز بنا چکے ہیں جن میں  ان کی سٹرائیک  ریٹ بھی 100 سے زائد ہے اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

    اگر ٹی ٹوینٹی  فارمیٹ کی بات کی جائے تو 85 ٹی ٹوینٹی میچز میں وہ 14.65 کی اوسط سے 129.87 کی سٹرائیک ریٹ کیساتھ 395 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے ۔

    آصف آفریدی اب تک پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے ساتھ ساتھ آئیل اینڈ گیس کمپنی، ایبٹ آباد فالکنز ، فاٹا چیتاز، فاٹا ریجن اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کا بھی حصہ رہے ہیں ۔

    گو کہ آصف آفریدی پر   پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت فروری 2023 میں  2 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اب وہ اپنی سزا  پوری بھی کر چکے ہیں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ان  کو ٹیم شامل کیا گیا ہے تاکہ جنوبی افریقن ٹیم کو سپن بولنگ کے جال میں پھنسایا جا سکے ۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سکواڈ میں آصف آفریدی کی شمولیت  ایک اچھا فیصلہ ہے ، وہ جنوبی افریقہ کیلئے بالکل نئے بولر ہونگے اور ان کی نیپی تلی بولنگ کے سامنے جنوبی افریقن ٹیم کے بیٹرز کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، دوسری جانب وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے قومی ٹیم کو آخری کھلاڑیوں تک بیٹنگ کی بھی ضرورت رہے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعلی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    Next Article ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اپریل 5, 2026

    صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.