Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار
    اہم خبریں مئی 26, 2026

    پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابراہم اکارڈز (Abraham Accords) میں شمولیت اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور اردن سمیت کئی مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اجتماعی طور پر ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جا سکیں۔

    تاہم رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اس تجویز کو فوری طور پر رد کر دیا ہے۔ پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق ایران سے متعلق سفارتی کوششیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی دو الگ معاملات ہیں اور انہیں آپس میں جوڑنا درست نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان ایسے کسی مطالبے کو قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ابراہم معاہدے کا حصہ نہیں بننا چاہیے، کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان کے لیے قابلِ قبول نہیں اور اس پر مؤقف بالکل واضح ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کئی ممالک اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات بھی ایک بڑے معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    تاہم بعض ماہرین کے مطابق اس حکمت عملی کو سیاسی دباؤ اور خطے میں نئی سفارتی صف بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ کچھ تجزیہ کار اسے ایک “سیاسی بیانیہ” قرار دے رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
    Next Article اب خطے میں امریکا کو فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.