Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
    اہم خبریں مئی 26, 2026

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں امریکا نے ایران کے جنوبی علاقے میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق حملوں میں ایران کی میزائل لانچنگ سائٹس اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں، کیونکہ ایرانی فورسز کی جانب سے خطے میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جو بین الاقوامی بحری راستوں اور امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی تھیں۔

    سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی افواج جاری کشیدگی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ان کے مطابق حملوں کا ہدف بندر عباس کے قریب کا علاقہ تھا، جو ایران کا ایک اہم بندرگاہی شہر ہے اور اس کے قریب ایک بحری اڈہ بھی واقع ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی علاقہ کارروائی کا مرکز تھا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد مقامی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان ہونے والی سفارتی ملاقاتوں کا بھی حوالہ دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امریکا ایک بہتر معاہدے کا خواہاں ہے، تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم کسی فوری معاہدے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

    تاحال ایران کی جانب سے تازہ امریکی کارروائی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ صورتحال کے خطے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
    Next Article پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.