Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    اہم خبریں اگست 14, 2026

    ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک بھر میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

    رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں جشنِ آزادی کا آغاز ہوگیا۔ گلیاں، محلے اور بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے، جبکہ شہریوں نے بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر آزادی کی خوشیاں منائیں۔

    کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں چراغاں اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔ کئی مقامات پر جشنِ آزادی کی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

    لاہور میں گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں شہری جشنِ آزادی منانے اور آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

    حیدرآباد میں بھی رات 12 بجتے ہی مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی۔ شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منایا۔

    ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ جشنِ آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد گھنٹہ گھر چوک پہنچ گئی۔

    یومِ آزادی کے آغاز پر پاک فوج کی 21 توپوں کی سلامی

    یومِ آزادی کے آغاز پر لاہور میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نمازِ فجر کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، امن، سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    کوئٹہ میں بھی کینٹ کے علاقے میں دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں نمازِ فجر کے دوران ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    مسلح افواج کی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو 79ویں جشنِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج تمام خطرات کے مقابلے میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بانیانِ پاکستان کا وژن اور ان کے اصول قوم کو ملکی نظریات اور اقدار کی پاسداری کے لیے مسلسل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قوم کے ساتھ متحد ہو کر پاکستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیوم آزادی کی قدر
    Next Article نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
    Web Desk

    Related Posts

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.