Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
    اہم خبریں اگست 13, 2026

    سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی

    Facebook Twitter Email
    Swat National Jirga gives government one month to establish peace
    امن قائم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا، سوات قومی جرگی
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات قومی جرگہ کے زیر اہتمام مینگورہ میں تمام سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں، وکلا اور سول سوسائٹی کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں سوات میں کسی بھی نئے فوجی آپریشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پائیدار اور مستقل امن قائم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

    سوات(عدنان باچہ) جرگہ میں مقررین نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن 2007 سے اب تک مسلسل دہشت گردی، فوجی آپریشنز، قدرتی آفات اور سیلابی صورتحال سے دوچار رہے ہیں، جس کے باعث علاقے کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، جبکہ سیاحت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، ایسے حالات میں عوام نہ مزید کسی فوجی آپریشن اور بدامنی کے متحمل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے نئے ٹیکس دینے کی پوزیشن میں ہیں، لہٰذا حکومت فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے ۔

    مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے کیپرا اور دیگر صوبائی ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں وفاقی ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت بحال کی جائے ۔

    جرگہ کے بعد گرینڈ جرگہ کے صدر اور سابق تحصیل ناظم مٹہ عبدالجبار خان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار اور مستقل امن چاہتے ہیں، ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت بحال کی جائے اور ہر قسم کے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اعلامیہ میں ریاست اور اداروں سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن بھر سے تمام دہشت گردوں کو نکالا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سوات کے تمام عوام متحد ہوکر ایک بڑا احتجاجی جلسہ کریں گے، جس کے بعد بدامنی کے خاتمے اور ٹیکسوں کے فیصلے واپس نہ لینے کی صورت میں سوات کے تمام مشران، سیاسی و غیر سیاسی تنظیمیں اور سول سوسائٹی اہم شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرکے دھرنا دیں گے ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دھرنے کے باوجود حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا ۔

    جرگہ سے ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان، سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان، اے این پی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ رورجان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، جماعت اسلامی کے اختر علی خانجی اور محمد امین، جمعیت علماء اسلام کے اعجاز خان، پختونخوا نیشنل پارٹی کے عمر علی خان یوسف زئی،سلیم خان ، فضل احدلالا جی، ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات قومی جرگہ کے ترجمان احمد شاہ، عرفان خان چٹان، مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر واجد علی خان، ضلعی صدر قوی خان ایڈووکیٹ، سابق ضلعی ناظم جمال ناصرخان اور سابق ضلعی ناظم محمد علی شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

    مقررین نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ریاست عوام کے تحفظ، علاقے میں مستقل امن اور معاشی بحالی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
    Next Article یوم آزادی کی قدر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.