Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، صدرِ مملکت کا عالمی یومِ جنگلی حیات پر پیغام
    • حکومت ما لیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط بنائے گی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • ایران اور خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار
    • سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، امریکی ڈالر 1 پیسہ ارزان
    • پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، جلال آباد میں اسلحہ ڈپو اور ڈرون اسٹوریج تباہ، 67 افغان اہلکار ہلاک
    • افغان وزارت دفاع نے بگرام ایئربیس پر پاکستانی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
    • سرحدی دہشت گردی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف، بفر زون حکمت عملی سامنے آگئی
    • پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکے لیے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے: صدر مملکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہونگے
    اہم خبریں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہونگے

    فروری 14, 2026Updated:فروری 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    High-Voltage T20 World Cup Clash: Pakistan vs India set for Colombo showdown
    گرین شرٹس بھارتی سورماؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں
    Share
    Facebook Twitter Email

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ دنیا کے دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ایک سنسنی خیز مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کو ایک دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کی توقع ہے۔

    گرین شرٹس بھارتی سورماؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے مقامی کنڈیشنز میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ اہم میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

    دوسری جانب میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اوپنر ابھشیک شرما کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے، جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق ان کی فٹنس سے متعلق حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

    میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانی اور بھارتی شائقین کولمبو پہنچ چکے ہیں۔ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ ہوٹلوں میں کمروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور کرایے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جا سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کولمبو میں آئندہ تین روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے پاک بھارت ٹاکرا متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے کے دوران شائقین کی توقعات حد سے زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے کھلاڑی میدان کے باہر کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور مکمل طور پر پرسکون رہتے ہوئے اپنی کارکردگی پر فوکس کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا جاری، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا مطالبہ
    Next Article سی ٹی ڈی پنجاب کا مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک ماہ کے دوران 26 دہشت گرد گرفتار
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، صدرِ مملکت کا عالمی یومِ جنگلی حیات پر پیغام

    مارچ 3, 2026

    حکومت ما لیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط بنائے گی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    مارچ 3, 2026

    ایران اور خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار

    مارچ 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، صدرِ مملکت کا عالمی یومِ جنگلی حیات پر پیغام

    مارچ 3, 2026

    حکومت ما لیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط بنائے گی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    مارچ 3, 2026

    ایران اور خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار

    مارچ 3, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، امریکی ڈالر 1 پیسہ ارزان

    مارچ 3, 2026

    پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، جلال آباد میں اسلحہ ڈپو اور ڈرون اسٹوریج تباہ، 67 افغان اہلکار ہلاک

    مارچ 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.