Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہائی فورس کا اعلان،سیاسی وفاداری یا تصادم کا حتمی فیصلہ ؟
    • امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں
    • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • خودمختار ساوی کی انسان دوستی قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے، پروفیسر تہمیداللہ
    • پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے
    • آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف، پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی
    • خودمختار ساوی کے ذریعے پشاور کے 50 مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان پہلگام واقعےمیں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا
    بین الاقوامی

    پاکستان پہلگام واقعےمیں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

    دسمبر 19, 2025Updated:دسمبر 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan was not involved in Pahalgam, India broke international law, UN seeks answers from India
    بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، اقوام متحدہ نے بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ۔

    اقوامِ متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سنگین قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا ہے ۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدار، شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

    خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 مئی 2025 کو بھارت نے “آپریشن سندور” کے تحت پاکستان کی حدود میں فوجی طاقت استعمال کی، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت نے اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سلامتی کونسل کو بروقت اطلاع نہیں دی، جو طے شدہ عالمی طریقۂ کار کی خلاف ورزی ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ثالثی کارروائیوں میں شرکت سے گریز کیا اور سندھ طاس معاہدے کے دائرۂ اختیار کو چیلنج کیا، ‎بھارت سے وضاحت، ممکنہ تلافی و معذرت، معاہدے پر نیک نیتی سے عمل، اور انسانی نقصان روکنے کے اقدامات پر باضابطہ جواب طلب کیا گیا ہے ۔

    خصوصی ماہرین نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر نیک نیتی سے عمل کرے اور پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے، ‎بھارت پانی میں رکاوٹ سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی اور نقصانات روکنے کیلئے عملی اقدامات واضح کرے ۔

    اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو ایک سوالنامہ ارسال کیا، بھارت کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا، بھارت سے پوچھا گیا کہ کیا بھارت کے پاس اپنے لگائے ہوئے الزامات کا کوئی ثبوت موجود ہے؟ کیا بھارت طاقت کے غیر قانونی استعمال کی وجہ سے انسانی زندگیوں کے نقصان کا ازالہ کرے گا اور اس پر معافی مانے گا ؟

    پوچھا گیا کہ کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں ادا کرے گا اور پاکستان کے قانونی حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا؟ کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کی شقوں کی پاسداری کا ارادہ رکھتا ہے ؟

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیز اعظّام گرفتار
    Next Article اداکارہ نیلی نے کتنی شادیاں کیں اور آجکل کہاں ہیں ۔۔۔ ؟ نامور لکھاری ناصر ادیب کے انکشافات۔۔۔
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا

    فروری 20, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں

    فروری 20, 2026

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    فروری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہائی فورس کا اعلان،سیاسی وفاداری یا تصادم کا حتمی فیصلہ ؟

    فروری 20, 2026

    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا

    فروری 20, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں

    فروری 20, 2026

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    فروری 20, 2026

    خودمختار ساوی کی انسان دوستی قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے، پروفیسر تہمیداللہ

    فروری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.