Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    فیچرڈ

    پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مارچ 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan will never tolerate the use of Afghan soil for terrorism against its people, Field Marshal Asim Munir
    دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو جہاں کہیں بھی ہوئے، آپریشنز کے زریعے ختم کیا جائے گا، علما کرام سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علمائے کرام نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں اتحاد، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں علما کے کردار پر زور دیا گیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل کی اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات میں گمراہ کن معلومات، فرقہ واریت اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

    اس موقع پر آپریشن غضب للحق کا حوالہ دیتے ہوئے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا دوٹوک مؤقف بیان کیا گیا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، مذہبی جذبات کو تشدد کیلئے بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ علما کرام اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار کردار ادا کر سکتے ہیں، علما کرام گمراہ کن معلومات، فرقہ وارانہ بیانیہ اور بیرونی سازشوں کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں ، انتہاپسندی کے خاتمے اور قومی اتحاد کے فروغ میں علما اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو جہاں کہیں بھی ہوئے، آپریشنز کے زریعے ختم کیا جائے گا، آپریشن غضب للحق کا مقصد یہی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جہاں بھی ہوں، خفیہ معلومات کی بنیاد پر مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی، علمائے کرام نے ملک میں امن و استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    Next Article صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.