پاکستان کی مسلح افواج ، بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار
7 مئی، پاک فضائیہ کا دن: ۔
7 مئی کا دن پاک فضائیہ کے نام رہا، ہمارے شاہینوں نے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارت کی نام نہاد فضائی برتری کو مٹی میں ملا دیا۔ یہ دن پاکستان کی فضائی طاقت کا مظہر تھا، ایک ایسا دن جس نے بھارت کو یاد دلایا کہ پاکستان کے آسمانوں کی حفاظت ناقابل تسخیر ہے ۔
8 مئی ،پاک آرمی ایئر ڈیفنس کا جلال: ۔
اگلے ہی دن، 8 مئی کو میدان پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں نے مارکہ مارا۔ دشمن نے اسرائیلی ساختہ Harop اور Searcher ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی، ملیر، گوجرانوالہ، گھوٹکی اور فتح جنگ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
لیکن پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا۔ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کے منصوبے خاک میں ملا دیے گئے ۔
بھارت کی پے در پے رسوائیاں، فرانس کے بعد اسرائیل کی باری: ۔
ہوا بازی کے محاذ پر شکست کھانے کے بعد بھارت نے اپنی حکمت عملی بدلی اور اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا۔
لیکن پاکستان کے محافظوں نے انہیں بھی زمیں بوس کر دیا۔ کل بھارت نے فرانس کی بے عزتی کی، آج اسرائیل کی باری تھی ۔
دنیا آج یہ سوال کر رہی ہے کہ فرانس اور اسرائیل نے یہ جدید ہتھیار گائے کے گوبر سے دماغ چلانے والے لوگوں کو کیوں بیچ دیے؟
پیغام واضح ہے: ۔
پاکستان تیار ہے، اور مسلح افواج ہر لمحہ چوکنا ہیں ، ہر حملہ، ہر ڈرون، ہر بھارتی کوشش — سب کا جواب دیا جائے گا اور ایسا دیا جائے گا کہ دشمن دوبارہ کبھی سر اٹھانے کی جرات نہ کرے ۔
پاکستان زندہ باد!
پاک افواج پائندہ باد!