وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثہ سماجی تنوع اور اسکے ماضی کا امین ،حال کا عکاس اور مستقبل کا ضامن ہے۔
ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کو پرعزم انداز میں منا رہا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں ایسے افراد کو دلی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مشترکہ ثقافتی ورثے جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے۔ ۔ ہمارا ورثہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور تنوع کی خوبصورت مثال ہے، توجہ طلب ثقافتی ورثہ کی یونیسکو کی حفاظتی فہرست میں شمولیت کے لیے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج میں تمام پاکستانیوں، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ ہمارا ورثہ ہماری قومی شناخت اور اتحاد کا ذریعہ ہے۔ آئیے سب مل کرقومی انمول میراث کو محفوظ بنائیں۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

