Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم
    • یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    • افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    • پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
    • خیبرپختونخوا:بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،7 زخمی
    • پاکستان کی مسلح افواج کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
    • پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے،طلال چودھری
    اہم خبریں

    پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے،طلال چودھری

    اپریل 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's desire for peace should never be considered weakness, says Talal Chaudhry
    بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، وزیر مملکت برائے داخلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ہے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرےگا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان  کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی ۔

    طلال چودھری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا ہے، بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے ۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاست بڑھک ہے، عملاً بھارت پاکستان کے پانی کا ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے ۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا مودی کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی سیاست کو دوام بخشنا ہے، امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرےگا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں، نا ہی ڈرتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت سلامتی کونسل میں من پسند قرارداد منظور کروانے میں ناکام
    Next Article ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکہ، 14 افراد ہلاک، 750 سے زائد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم

    مئی 28, 2025

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں

    مئی 28, 2025

    پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا

    مئی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم

    مئی 28, 2025

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں

    مئی 28, 2025

    پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا

    مئی 28, 2025

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.