والدین بچوں کو خناق یا کالی کھانسی سے محفوظ رکھنے کیلئےویکسین ضرور پلائیں،پاکستانی قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دیا
قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے تحت بچوں میں سردیوں میں خناق کاپھیلاﺅ بڑھ رہا ہے۔ صحت کے اداروں کو اس ایڈوائزری کے ذریعے اقتصادی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔چونکہ خناق ایک شخص سے دوسرے شخص کو لاحق ہونے والا مرض ہے اور یہ مرض مریض کوکھانسنے،چھونے اورچھینکنے سے بڑھتا اور پھیلتاہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر سے پاکستان سمیت بچوں کی اس بیماری کو تقریبا ختم کیا جا چکا ہے۔
ادویات کا بننا بھی اس کیلئے بہت محدود ہوگیا ہے،خیبر پختونخوا میں تاہم خناق کی بیماری کا مختلف حصوں میں پھیالا ہوا ہے اور پچھلے کئی سالوں سےخناق سے سینکڑوں کی تعداد میں بچے متاثر ہورہے ہیں۔ پاکستان میں قومی ادارہ صحت کے مطابق اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان بہت کم ہے لیکن والدین اس کے باوجود اپنے بچوں کو شیڈول کے مطابق ویکسین لگائیں۔واضح رہے کہ والدین پر محکمہ صحت کی جانب سے زور دیا گیا ہے کہ بچوں کو خناق سے بچاﺅ کیلئے ویکسین ضرور پلائیں۔