پشاور میں 577 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیں دے ہیں۔سیکورٹی اقدامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں
پشاور پولیس نے عام انتخابات 2024 کی سیکورٹی کے لیے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر ٹرینگ مکمل کرلی ہے،1280 پولنگ سٹیشنز شہر میں مجموعی طور پر قائم کئے جائیں گے، جس میں سے 577 کو حساس ترین، 655 کو حساس اور 48 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پشاور شہر میں 1280 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق جن میں 655 حساس،577 حساس ترین، اور48 نارمل قرار دے دئیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے اعلان کے مطابق حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2ہزار 885 تعینات ہوگئے۔ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر پشاور میں اہلکار تعینات ہوگے۔ ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائے گئی، حساس میں 4، نارمل میں 3اہلکار، اور حساس ترین پر 5 اہلکارتعینات ہوگے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق مزید نفری حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پربڑھانے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ 100 سے زائد ہاٹ سپاٹس مقامات کی شہر میں نشاندہی کی گئی ہے۔ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکارتعنیات ہوگے۔ تمام انتظامات کا جائزہ پولنگ دن پر الیکشن سیل سے لیا جائے گا۔خصوصی ٹیمیں بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی جائینگی۔مانیٹرنگ سسٹم اور فوکل پرسن سب ڈویژن لیول پر تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کی جائیگی۔اہلکاروں کو محکمہ داخلہ کے مطابق باڈی کیمرا لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔