پولیس کے مطابق پشاور پشتخرہ تھانے کے گاؤں سپینہ واڑے میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس میں دونوں گروپوں کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے کہا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا یہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز، اسرار، راج ولی اور ذوالقرنین کے نام سے ہوئی ہے اور تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔