Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
    • پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
    • دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
    • وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
    • سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
    • کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    • پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    • پنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
    اہم خبریں

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Peshawar: Flood situation due to heavy rain, 300 people were evacuated to safer places by boats
    سیلابی صورتحال کی وجہ سے نشیبی علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور میں تیز بارشوں کے باعث مختلف علاقوں کے برساتی نالے بھپر گئے، ندی نالوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، کشتیوں کے ذریعے 300 لوگوں کو نکالا گیا، بڈھنی نالہ میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر قریبی رہائشیوں نے سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔

    پشاور شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے بعد  برساتی نالوں میں طغیانی آگئی، کئی نالے بپھر گئے ،حسن گڑھی، سردار گڑھی، ورسک روڈ  ریگی للمہ، بڈھنی،  اور دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے، پانی کی سطح اس قدر بلند ہوئی کہ پانی رہائشی علاقوں میں چلا گیا ۔

    ریگی اور ورسک روڈ پر رہائشی علاقوں میں شہری گھروں میں پھنس گئے، سیلابی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کشتی کا استعمال کیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے خیبر کے علاقوں سے شہریوں کو ریسکیو کیا، اندرون شہر کے علاوہ کوہاٹی، خیبر بازار، جہانگیر پورہ، نشترآباد، گلبہار میں بھی پانی جمع ہوگیا ۔

    ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کے اعلی حکام ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی نگرانی کی، ریسکیو ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔

    پشاور کے مختلف علاقوں شاہین کالونی، صفیہ ٹاؤن، ورسک روڈ، ریگی بالا، بڈھنی پل کے اطراف اور دیگر مقامات پر گھروں، سڑکوں اور گلی کوچوں سے بڑی مقدار میں پانی کو نکال لیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے پشاور کے بڈھنی نالہ اور دارمنگی  میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے نشیبی علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا اور لوگوں کو ندی نالوں سے دور رکھنے کے لئے مسجدوں میں اعلانات کئے گئے ۔

    ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی بروقت رسپانس کے نتیجے میں پشاور اور خیبر میں اربن فلڈنگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تیز بارشوں کی وجہ سے پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر اس حادثے کے تین زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا ۔

    چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ورسک روڈ اور چارسدہ روڈ پر واقع بدھنی نالہ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ حالیہ بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بدھنی نالہ سمیت دیگر نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ رہتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ نالے کے کناروں پر رہائش پذیر شہریوں کو پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور ریلیف ٹیمیں نزدیکی مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025

    سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام

    اگست 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.