Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔
    • باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
    • الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔
    • کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار
    • خیبرٹیلی ویژن پشاور کے مقبول شو ( ٹنگ ٹکور ) میں شینو ماما کے ساتھ کام کرنیکا موقع دیا گیا مشکور ھوں۔۔۔ خالدہ یاسمین
    • 300 فلموں کا ولن ھمایوں قریشی ان دنوں گمنامی کی زندگی بسر کررھا ھے۔
    • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا
    • سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پیکا ایکٹ سینیٹ سے بھی منظور،صحافیوں کا واک آؤٹ
    فیچرڈ

    پیکا ایکٹ سینیٹ سے بھی منظور،صحافیوں کا واک آؤٹ

    جنوری 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PICA Act also approved by the Senate, journalists walk out of the House
    سینیٹ اجلاس میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور بھی کرلیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے بھی متنازعہ  پیکا ایکٹ کی منظوری دے دی ہے ،اس دوران صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا ،پی ٹی آئی نے بھی احتجاج کیا ۔

    اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا ۔

    قائد حزب اختلاف شبلی فراز سمیت دیگر اپوزیشن سینیٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور کچھ ڈائس کے قریب پہنچ گئے۔ شبلی فراز نے اس موقع پر سیکرٹری سینیٹ کے ساتھ برہمی کا اظہار بھی کیا ۔

    اسی دوران اے این پی کے سینیٹرز وزیر قانون کے پاس پہنچ گئے اور پیکا ایکٹ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اے این پی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔

    متنازع پیکا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کئے جانے پر پارلیمانی رپورٹرز نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔

    پارلیمانی رپورٹر کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی بل کالا قانون ہے جو نامنظور ہے۔

    حکومت نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اعتراضات کی مخالفت کرتے ہوئے ان کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم مسترد کردیں جس کے بعد سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا گیا ۔

    اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی نیا قانون لایا جاتا ہے تو اس کی نیت دیکھی جاتی ہے، سوشل میڈیا ہو یا چاہے جو بھی میڈیم ہو اسے خاص دائرہ میں رہ کر بات کرنی چاہیے ۔

    شبلی فراز نے کہا کہ قانون لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، ایک قانون بننے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

    بعدازاں، ہنگامہ آرائی کے دوران پیکا ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا ۔اور بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک آرمی کا دیوسائی میں سنو لیپرڈ تربیتی مقابلہ: مہارت اور حوصلے کا شاندار مظاہرہ
    Next Article پشاور پولیس کی اہم کارروائی،بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

    جنوری 7, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 7, 2026

    پی ٹی آئی دور میں پختونخوا کو تباہ کیا گیا، اب بھی طالبان کو بھتہ دینے والے لوگ حکومت میں ہیں، وزیر دفاع

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

    جنوری 7, 2026

    الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار

    جنوری 7, 2026

    خیبرٹیلی ویژن پشاور کے مقبول شو ( ٹنگ ٹکور ) میں شینو ماما کے ساتھ کام کرنیکا موقع دیا گیا مشکور ھوں۔۔۔ خالدہ یاسمین

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.