Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    • 9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری
    • انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • خواخے او اینگور نے مجھے قابل ذکر مقبولیت بخشی فہمید خان کی ڈائریکشن سے بہت کچھ سیکھآ۔  بی بی شیرینے
    • افسر خان لالہ سے میری دوستی شوبز کی دنیا تک محدود کبھی نہیں رھی۔۔ منظور خان۔
    • خیبر نے21 سال پشتونوں کی عظمت رفتہ کو عالمی سطح پہ موثر انداز میں اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد علی عاجز
    • اداکارہ نیلی نے کتنی شادیاں کیں اور آجکل کہاں ہیں ۔۔۔ ؟ نامور لکھاری ناصر ادیب کے انکشافات۔۔۔
    • پاکستان پہلگام واقعےمیں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عوامی پیسے پر عیاشی نہیں ہوگی، وزیراعظم کا خطاب
    اہم خبریں

    عوامی پیسے پر عیاشی نہیں ہوگی، وزیراعظم کا خطاب

    جون 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PM Shahbaz Sharif Address
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ عوامی پیسے پر عیاشی نہیں ہوگی، قوم کا ایک ایک پیسہ ملکی ترقی پر خرچ ہوگا۔  انہوں نے وعدہ کیا کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور کہا اللہ سے دعا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق آزادی ملے۔  انہوں نے کہا کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ 8 فروری کے انتخاب کے بعد حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے گر کر 12 فیصد ہوگئی ہے، قرضوں پر 22 فیصد شرح سود کم ہو کر 20 فیصد پر آچکی ہے، اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان آج معاشی مشکلات سے آہستہ آہستہ نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، معاشی مشکلات سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کا سفر ملک کی اشرافیہ سے قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آج ہماری حکومت کو 100 دن پورے ہوچکے ہیں، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت مزید کم کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کہ پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں میں 50 فیصد سے زائد فنڈز کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکزبن چکےہیں ان کو ختم کرنا میرا فرض بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ایسے اداروں کا خاتمہ کردیا جائیگا جوپاکستان پربوجھ بن چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائیلائیزیشن کی ذمہ داری عالمی شہرت رکھنےوالی کمپنی کودے دی گئی ہے، ایف بی آر میں نالائق لوگوں کو ایک طرف کردیا ہے، وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ امیر و غریب کا فرق کم کرنا ہوگا، اشرافیہ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ٹیکس صرف تنخواہ دار پر لگ رہا ہے، مئی 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کا غیر ملکی زرمبادلہ بھجوایا ہے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نےخود کشی کرلی
    Next Article عید الاضحیٰ بھی ہے اور آپ کے پسندیدہ ٹی وی اے وی ٹی خیبر کی بیسویں سالگرہ بھی
    Web Desk

    Related Posts

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری

    دسمبر 19, 2025

    انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری

    دسمبر 19, 2025

    انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 19, 2025

    خواخے او اینگور نے مجھے قابل ذکر مقبولیت بخشی فہمید خان کی ڈائریکشن سے بہت کچھ سیکھآ۔  بی بی شیرینے

    دسمبر 19, 2025

    افسر خان لالہ سے میری دوستی شوبز کی دنیا تک محدود کبھی نہیں رھی۔۔ منظور خان۔

    دسمبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.