سیاسی رہنماؤں نے کراچی میںلانڈھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے
وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زردار ی نے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی جڑ کو اکھاڑ کر دم لیں گے۔انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ادھروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔