Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے تیاریاں تیز

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق پہلے سے دائر درخواستیں واپس لی جا رہی ہیں۔  الیکشن کمیشن کا ان درخواستوں میں حالیہ فیصلہ چیلنج نہیں تھا۔پرانی درخواستوں اس لئے ان کو واپس لے کر دوبارہ جمع کرایا جائیگا جس میں الیکشن کمیشن کا حالیہ فیصلہ بھی چیلنج کیا جائیگا۔واضح رہے کہ اپنے حالیہ فیصلہ میں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.