Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
    اہم خبریں جون 25, 2026

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter Email
    President Asif Ali Zardari has approved the Finance Bill 27-2026
    وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی، جس کے بعد وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد منظور شدہ فنانس بل وزارت پارلیمانی امور کو واپس موصول ہو گیا ہے، صدر کی منظوری کے ساتھ ہی فنانس بل قانونی حیثیت اختیار کرتے ہوئے فنانس ایکٹ 27-2026 بن گیا ہے ۔

    18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا، بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے ۔

    فنانس ایکٹ کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور مالیاتی پالیسیوں میں کی گئی ترامیم بھی نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ نافذ العمل ہو جائیں گی ۔

    حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ میں شامل اقدامات کا مقصد معیشت کو مستحکم بنانا، محصولات میں اضافہ کرنا اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف ملے گا ۔

    فنانس ایکٹ 27-2026 کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نئے مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے بجٹ میں شامل ترقیاتی اور مالیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان: سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار بخیریت رہا
    Next Article ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.