اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے، اس حوالے سے بتايا گیا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ، اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑا فیصلے کا اعلان کریں گے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائی جائے گی ۔