ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، جس میں سرمایہ کاری ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
وزیراعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین کے شہر شینزن پہنچ گئے ہیں‘۔چین کے شہر شینزین کے نائب میئر مسٹر لو ہوانگاؤ نےشہباز شریف کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر وزرا وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کے پہلے سرکاری دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔