اسرائیلی حملے کے بعد قطر عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر گیا، وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، وزیراعظم اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطری قیادت سے یکجہتی کا اظہارکریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ ہنگامی دورے پر قطر کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطری قیادت سے یکجہتی کا اظہارکریں گے ۔
وزيراعظم شہباز شریف کی قطری شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہو گی، پاکستان پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی اورعرب ملکوں کے متحدہ ردعمل کے لیے قطر میں کانفرنس کا شریک منتظم بننے کی پیشکش کر چکا ہے ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی آج دوحہ کا دورہ متوقع ہے، سعودی ولی عہد کا قطر کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا ۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان بھی قطر پہنچ گئے ہیں، اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے بھی گزشتہ روز قطر کا دورہ کیا تھا ۔