وزیراعظم شہبازشریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے آئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل 3 سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے آئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل 3 سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حلال گوشت کی برآمدی مارکیٹ بڑھانے کیلئے قائم کردہ کمیٹی پیداوار، سمیت دیگر عوامل کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حلال گوشت کی برآمد کو بالخصوص علاقائی تناظر میں بڑھانے کیلئے اس شعبے کی لاگت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، حلال گوشت کی برآمد کو بڑھانے کیلئے بزنس ماڈل کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ بہترین لائحہ عمل سے مستفید ہوتے ہوئے مرتب کیا جائے ۔

