Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی
    • سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی
    • بلوچستان کے سرکاری ادارے قانونی طور پر لازم معلومات کا صرف 48 فیصد ظاہر کر رہے ہیں: فافن
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ کا خوازہ خیلہ بازار میں ٹریفک پولیس افسر پر تشدد
    • کرک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،پشاور سے آیا مہمان بھی شامل
    • بنگلادیش کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرانے کا مطالبہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی
    اہم خبریں

    صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 5, 2026Updated:جنوری 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Provincial government will not allow any military operation, says Chief Minister Sohail Afridi
    ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا، سہیل آفریدی کا کابینہ اجلاس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں کسی بھی فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دے گی، ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا ۔

    پشاور میں صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں پر مشتمل گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا، امن جرگے میں متفقہ طور پر پندرہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پندرہ نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، خیبر پختونخوا حکومت کا بھی یہی واضح موقف ہے کہ ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے صوبے پر مسلط کیے گئے تو تمام سٹیک ہولڈرز میں تشویش پیدا ہوگی، ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا، زبردستی فیصلوں کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جو فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ خيبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ امن خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان کی مشترکہ ضرورت ہے،پائیدار اور مستقل امن کے لیے جامع اور ہمہ گیر پالیسی کی اشد ضرورت ہے، پائیدار امن کے لیے تمام اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قبائلی مشران پر مشتمل جامع پالیسی ناگزیر ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا، بند کمروں کے فیصلوں سے نہ امن بحال ہوگا اور نہ ہی عوام کا اعتماد قائم ہوگا، صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 5, 2026

    لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی

    جنوری 5, 2026

    بلوچستان کے سرکاری ادارے قانونی طور پر لازم معلومات کا صرف 48 فیصد ظاہر کر رہے ہیں: فافن

    جنوری 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 5, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 5, 2026

    لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی

    جنوری 5, 2026

    بلوچستان کے سرکاری ادارے قانونی طور پر لازم معلومات کا صرف 48 فیصد ظاہر کر رہے ہیں: فافن

    جنوری 5, 2026

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    جنوری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.